بھارت کے ایک بار پھر خطے میں دہشتگردی پھیلانے کے ثبوت منظر عام پر

 

افغانستان سے بھارتی دہشتگرد گرفتار،ثنائول اسلام کا بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا اعترافکابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2024ء) بھارت کے ایک بار پھر خطے میں دہشتگردی پھیلانے کے ثبوت منظر عام پر، افغانستان سے بھارتی دہشتگرد گرفتار،ثنائول اسلام کا بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا اعتراف ، تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کا بھی اعتراف کرلیا۔افغانستان کے شہر قندھار سے 29 فروری کو بھارتی دہشتگرد ثنائول اسلام کو گرفتار کیا گیا ، ثنائول اسلام کا تعلق بھارت کے شہر کیرالہ سے ہے اور یہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا، افغانستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نے ثناو?ل اسلام کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق اور رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتار کیا، بھارتی شہری ثناو?ل اسلام نے تحقیقات کے دوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کا اعتراف کیا ، ثناو?ل اسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا بھی اعتراف کیا ۔



، ثناو?ل اسلام کے افغانستان آنے کا مقصد بھارتی افسران کے حکم کے مطابق آئی ایس آئی ایس کے نمائندوں سے ملنا تھا، 2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے کے جرم میں گرفتار کی گئی تھی، نومبر 2019 میں بھی آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتار ہوئیں ، بھارت کی انتہا پسندی اور دہشتگردی اب خطے کے پائیدار امن کیلئے خطرہ بن چکی ہے، آخر کب عالمی برادری بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی

Comments