Posts

Showing posts from April, 2024

پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ سے شکست: ’بابر اعظم نے اگلے سال نیپال کی انڈر 19 ٹیم سے کھیلنے کی درخواست کی ہے‘

Image
26 april 2024 نیوزی لینڈ نے ٹم رابنسن کی نصف سنچری اور بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے اننگز کا مثبت انداز میں آغاز کیا اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے پانچ اوورز میں 56 رنز بنائے۔ اس موقع پر زمان خان نے 15 گیندوں پر 28 رنز بنانے والے تام بلنڈل کو آوٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ جبکہ دوسرے اینڈ سے ٹم رابنسن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ نیوزی لینڈ نے 10 اوورز میں 93 رنز بنائے اور 11ویں اوور میں عباس آفریدی نے رابنسن کو 51 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب افتخار احمد کی گیند پر شاداب خان نے مارک چیپمین کا بہترین کیچ پکڑا۔چوتھی وکٹ ڈین فاکس کرافٹ کی اسامہ میر نے حاصل کی اور انھوں نے 34 رنز بنائے۔ جس کے بعد مائیکل بریسویل اور جیمز نیشام