بابر اعظم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چوکے لگانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
بابر اعظم اب تک ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 1080 چوکے اور 188 چھکے لگا چکے ہیںلاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 فروری 2024ء ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چوکے لگانے والے بیٹرز کی فہرست میں ویرات کوہل کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹونٹی ٹونٹی کیریئر کی 11ویں اور پی ایس ایل کی دوسری سنچری سکور کرڈالی ۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ۔
بابر اعظم نے 59 گیندوں پر اپنے پی ایس ایل کیریئر کی دوسری جبکہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی 11ویں سنچری مکمل کی۔ بابراعظم 111 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، بابراعظم کی 63گیندوں پر مشتمل اننگ میں 2 چھکے اور 14 چوکے شام
بابر اعظم اب تک ٹونٹی ٹونٹی کیریئر میں 1080 چوکے اور 188 چھکے لگا چکے ہیں ۔ ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں انگلینڈ کے ایلکس ہیلز 1351 چوکوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 1251 چوکے لگا کر دوسرے، انگلنیڈ کے جیمز ونس 1136 چوکوں کے ساتھ تیسرے، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 1132 چوکوں کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ 1095 چوکے لگا کر 5ویں ، بھارت کے شیکھر دھون 1080 چوکوں کے ساتھ چھٹے، بابر اعظم 1080 چوکے مار کر 7 ویں اور ویرات کوہلی 1074 چوکوں کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہیں ۔
Comments
Post a Comment